وزیر اعظم نے این ایکس ٹی کانکلیو میں معزز شخصیات سے ملاقات اور بات چیت کی
March 01st, 04:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی کانکلیو میں مختلف معززین سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ معززین کی فہرست میں جناب کارلوس مونٹیس، پروفیسر جوناتھن فلیمنگ، ڈاکٹر این لیبرٹ، پروفیسر ویسلن پوپووسکی، ڈاکٹر برائن گرین، جناب ایلک راس، جناب اولیگ آرٹیمیف اور جناب مائیک ماسیمینو شامل ہیں۔