کٹرا، جموں و کشمیر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 06th, 12:50 pm
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، جتیندر سنگھ، وی سومنا جی، ڈپٹی سی ایم سریندر کمار جی، جموں و کشمیر اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سنیل جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جگَل کشور جی، دیگر عوامی نمائندگان اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!یہ ویر زوراور سنگھ جی کی یہ سرزمین ہے، میں اس مقدس زمین کو سلام کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں 46000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا
June 06th, 12:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے کٹرا میں 46000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔ بہادر ویر زور آور سنگھ کی سرزمین کو سلام پیش کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب بھارت کے اتحاد اور عزم کا عظیم جشن ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی کے آشیرواد سے وادی کشمیر اب بھارت کے وسیع ریلوے نیٹ ورک سے جڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ماں بھارتی کو بڑے احترام کے ساتھ‘‘ کشمیر سے کنیا کماری تک’’ کہہ کر یاد کرتے آئے ہیں اورآج یہ ہمارے ریلوے نیٹ ورک میں بھی حقیقت بن گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لائن پروجیکٹ صرف ایک نام نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کی نئی طاقت اور بھارت کی صلاحیتوں کو پرکھنے کی علامت بھی ہے۔ خطے میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے کو فروغ دینے کے عزم کے مطابق، انہوں نے چناب اور انجی ریل پلوں کا افتتاح کیا اور وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس سے جموں و کشمیر کے اندر رابطے میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ، جناب مودی نے جموں میں ایک نئے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جس سے خطے میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت حاصل ہوتی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ 46000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹ جموں و کشمیر میں ترقی کو تیز کریں گےاور خوشحالی کو آگے بڑھائیں گے۔ وزیر اعظم نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترقی اور تبدیلی کے اس نئے دور پر عوام کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم 6 جون کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
June 04th, 12:37 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 جون 2025 کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ خطے میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطہ کاری کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت، وزیر اعظم صبح تقریباً 11 بجے چناب پل کا افتتاح کریں گے اور پل کے ڈیک کا معائنہ کریں گے۔