وزیر اعظم نے شاعر اور مفکر آندے سری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

November 10th, 03:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممتاز شاعر اور مفکر آندے سری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ آندے سری کے انتقال سے ہمارے ثقافتی اور فکری منظر نامے میں ایک گہرا خلا پیدا ہوا ہے ۔‘‘ان کے خیالات تلنگانہ کی روح کی عکاسی کرتے تھے ۔وہ ایک زبردست شاعر اور مفکر تھے۔جنہوں نے عوام کی آواز بن کران کی جدوجہد ، امنگوں اور دائمی جذبے کو الفاظ دیئے۔ ان کے کلام میں دلکشی تھی، آوازوں میں ہم آہنگی پیدا کرنےاور معاشرے کی اجتماعی دھڑکن کو شکل دینے کی طاقت تھی ،جس طرح سے انہوں نے سماجی شعور کو شعری حسن کے ساتھ جوڑا، وہ بے مثال تھا ۔