وزیر اعظم نے نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا
October 31st, 06:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے روہنی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ابھی سنے گئے منتروں کی توانائی اب بھی ہر کوئی محسوس کر سکتا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جب بھی وہ مجمع کے درمیان آتے ہیں تو تجربہ روحانی اور غیر معمولی ہوتا ہے۔ انھوں نے اس احساس کو سوامی دیانند جی کے آشیرواد سے منسوب کیا۔ وزیر اعظم نے سوامی دیانند جی کے نظریات کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا۔ انھوں نے وہاں موجود تمام مفکرین کے ساتھ اپنی دہائیوں پرانی وابستگی کا ذکر کیا، جس نے انھیں بار بار ان سے جڑنے کا موقع فراہم کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جب بھی وہ ان سے ملتے ہیں اور ان سے گفت و شنید کرتے ہیں تو وہ ایک الگ توانائی اور انوکھی تحریک سے بھر جاتے ہیں۔نوساری، گجرات میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
March 08th, 11:50 am
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، نوساری سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی حکومت میں میرے ساتھی، مرکزی وزیر بھائی سی آر پٹیل، پنچایت ممبران اور سٹیج پر موجود لکھ پتی دیدی، دیگر عوامی نمائندے اور جو بڑی تعداد میں یہاں آئے ہیں، خاص کر میری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں، آپ سب کو نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوساری، گجرات میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا
March 08th, 11:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوساری، گجرات میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بڑی تعداد میں موجود ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی جانب سے ملنے والے پیار، محبت اور آشیرواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خاص دن پر ملک کی تمام خواتین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مہا کمبھ میں ماں گنگا نے آشیرواد حاصل کیا تھا جبکہ وہ آج ماترو شکتی کے مہا کمبھ میں آشیرواد حاصل کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے آج گجرات میں دو اسکیموں، جی-سفل(روزی روٹی میں اضافے سے متعلق انتودیہ کنبوں کے لیے گجرات کی اسکیم) اور جی-میتری (گجرات مینٹورشپ اور دیہی آمدنی میں تغیر کے لیے افراد کی ترقی سے متعلق اسکیم) کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مختلف اسکیموں کے فنڈز براہ راست خواتین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے گئے ہیں اور اس کامیابی کے لیے سب کو مبارکباد دی۔بھارت گرامین مہوتسو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 04th, 11:15 am
اسٹیج پر تشریف فرما وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن جی، وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری جی، یہاں موجود، نابارڈ کے سینئر مینجمنٹ کے ممبران، سیلف ہیلپ گروپس کے ممبران، کوآپریٹو بینکوں کے ممبران، فارمرز پروڈکٹ تنظیم - ایف پی اوز کے ممبران ، سبھی دیگر معززین، خواتین و حضرات،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گرامین بھارت مہوتسو 2025 کا افتتاح کیا
January 04th, 10:59 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں گرامین بھارت مہوتسو 2025 کا افتتاح کیا۔ مہوتسو کا موضوع ’’وکست بھارت 2047 کے لیے مستحکم دیہی بھارت کی تعمیر‘‘ ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام حاضرین کو نئے سال 2025 کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز میں گرامین بھارت مہوتسو کا شاندار انعقاد بھارت کے ترقیاتی سفر کی جھلک پیش کر رہا ہے اور اس کی ایک منفرد شناخت بنا رہا ہے۔ انہوں نےنباڈاور دیگر شرکاء کو اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں کین-بیتوا ندی جوڑو قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 25th, 01:00 pm
ویروں کی دھرتی، ای بندیل کھنڈ پے رے وے وارے سبئی جنن کھوں ہمائی طرف سے ہاتھ جور کیں رام رام پوچے۔ مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، محنتی وزیر اعلیٰ بھائی موہن یادو جی، مرکزی وزیر بھائی شیوراج سنگھ جی، وریندر کمار جی، سی آر پاٹل جی، نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا جی، راجندر شکلا جی، دیگر وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، دیگر تمام معززین، معزز سنتوں اور مدھیہ پردیش کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں دریائے کین-بیتوا کو جوڑنے والے قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا
December 25th, 12:30 pm
سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے کھجراہو میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے ہندوستان اور دنیا کے عیسائی برادری کے لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ اس بات کو یاد کرتے ہوئے کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں حکومت نے اپنی تشکیل کا ایک سال مکمل کر لیا ہے، جناب مودی نے مدھیہ پردیش کے لوگوں کو اس کے لیے بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہزاروں کروڑ روپے سے زیادہ کے نئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے نفاذ کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے ریمارک کیا کہ آج تاریخی کین-بیتوا ندی کو جوڑنے کے منصوبے، داؤدھن ڈیم اور اومکاریشور تیرتے سولر پروجیکٹ - ایم پی کا پہلا شمسی توانائی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے لوگوں کو اس کے لیے مبارکباد دی۔'ایک ورش-پرینام اتکرش‘ پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب اور جےپور، راجستھان میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کا اصل متن
December 17th, 12:05 pm
راجستھان کے گورنر محترم ہری بھاؤ باگڑے جی، راجستھان کے مقبول وزیر اعلیٰ محترم بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ہمارے پیارے وزیر اعلیٰ موہن یادو جی، مرکز میں وزارتی کابینہ کے میرے ساتھی جناب سی آر پٹیل جی، بھاگیرتھ چودھری جی، راجستھان کی ڈپٹی سی ایم دییا کماری جی، پریم چند بھیروا جی، دیگر وزیران، ارکان پارلیمنٹ، راجستھان کے ایم ایل ایز، دیگر بزرگ و محترم افراد اور راجستھان کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ اور جو ورچوئلی ہمارے ساتھ جڑے ہیں، راجستھان کی ہزاروں پنچایتوں میں جمع ہوئے سبھی میرے بھائی- بہن۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جے پور، راجستھان میں ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقد پروگرام 'ایک ورش-پریمان اتکرش' میں شرکت کی
December 17th, 12:00 pm
جناب مودی نے کہا کہ راجستھان کے عوام کے آشیرواد سے ان کی حکومت گزشتہ 10 سال سے مرکز میں برسراقتدار ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان 10سال میں انہوں نے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی مشکلات کم کرنے پر توجہ دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد انہوں نے 10سال میں اس سے زیادہ کام کیا ہے جو پچھلی حکومتوں نے 5-6 دہائیوں میں کیا۔ راجستھان میں پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جہاں بہت سے علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں، جب کہ دیگر علاقوں میں دریا کا پانی غیر استعمال شدہ سمندر میں بہہ جاتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپئی نے اس مسئلے کو حل کیا تھا کہ دریاؤں کو آپس میں مربوط کیا جائے۔ اس کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دریاؤں میں زیادہ پانی کو ایسے علاقوں میں منتقل کرنا ہے، جو خشک سالی سے متاثرہ ہیں، اس طرح سیلاب اور خشک سالی دونوں کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اس نظریہ کی تائید کی، لیکن پچھلی حکومتوں نے کبھی پانی کے مسائل کو کم کرنے کا مقصد سامنے نہیں رکھا، بلکہ ریاستوں کے درمیان پانی کے تنازعات میں شدت پیدا کی۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اس پالیسی کی وجہ سے راجستھان کو بہت نقصان ہوا، جس سے خواتین اور کسان متاثر ہوئے۔ وزیر اعظم نے اس وقت کی حکومت کی طرف سے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کے باوجود نرمدا کے پانی کو گجرات اور راجستھان کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنی کوششوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مسلسل کوششوں سے راجستھان کو فائدہ ہوا اور جناب بھیروں سنگھ شیخاوت اور جناب جسونت سنگھ جیسے سینئر رہنماؤں نے ان کوششوں کی تعریف کی۔ جناب مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ جالور، باڑمیر، چورو، جھنجھنو، جودھ پور، ناگور اور ہنومان گڑھ جیسے اضلاع کو اب نرمدا کا پانی مل رہا ہے۔سوچھتا ہی سیوا 2024 پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کے اہم نکات
October 02nd, 10:15 am
آج قابل احترام باپو اور لال بہادر شاستری جی کا یوم پیدائش ہے۔ میں بھارت ماتا کے بیٹوں کو بڑے احترام سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن ہمیں ہندوستان کے اس خواب کو پورا کرنے کی ترغیب دیتا ہے جس کا خواب گاندھی جی اور ملک کی دیگر عظیم شخصیات نے دیکھا تھا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےسوچھ بھارت دیوس 2024 میں شرکت کی
October 02nd, 10:10 am
صفائی کے لیے سب سے اہم عوامی تحریک میں سے ایک سوچھ بھارت مشن کے آغاز کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 2 اکتوبر کو 155 ویں گاندھی جینتی کے موقع پر وگیان بھون، نئی دہلی میں سوچھ بھارت دیوس 2024 پروگرام میں شرکت کی۔ جناب مودی نے امرت اور امرت ٹو، نیشنل مشن فار کلین گنگا اور گوبردھن اسکیم کے تحت پروجیکٹوں سمیت 9600 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی صفائی وستھرائی کے پروجیکٹوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا۔ سوچھتا ہی سیوا 2024 کا موضوع ’’سبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘‘ ہے۔'من کی بات' کے سننے والے اس پروگرام کے اصل اینکر ہیں: پی ایم مودی
September 29th, 11:30 am
’من کی بات‘ کے سامعین ہی اس پروگرام کے حقیقی سہولت کار ہیں۔ عام طور پر یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ جب تک چٹ پٹی یا منفی باتیں نہ ہوں اس کوزیادہ توجہ نہیں ملتی۔ لیکن 'من کی بات' نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ مثبت معلومات کے کتنے بھوکے ہیں۔ لوگ مثبت چیزیں، متاثر کن مثالیں، حوصلہ افزا کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر 'چکور' نامی ایک پرندہ ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صرف بارش کی بوندیں پیتا ہے۔ 'من کی بات' میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح لوگ 'چکور' پرندے کی طرح ملک کی کامیابیوں اور لوگوں کی اجتماعی کامیابیوں کو اتنے فخر سے سنتے ہیں۔ 'من کی بات' کے 10 سالہ سفر نے ایک ایسی سیریز بنائی ہے جس میں ہر قسط کے ساتھ نئی کہانیاں، نئے ریکارڈ اور نئی شخصیات شامل ہوتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اجتماعیت کے جذبے سے جو بھی کام ہو رہا ہے، اسے 'من کی بات' کے ذریعے عزت ملتی ہے۔ میرا دل بھی اس وقت فخر سے لبریز ہوجاتا ہے جب میں 'من کی بات' کے لیے موصول ہونے والے خطوط کو پڑھتا ہوں۔گاندھی نگر، گجرات میں ری-انویسٹ2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 16th, 11:30 am
گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت جی ، گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب چندرابابو نائیڈو جی، راجستھان کے وزیر اعلی جناب بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی جناب موہن یادو جی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جی کو بھی یہاںدیکھ رہا ہوں میں ، گوا کے وزیر اعلیٰ بھی نظر آ رہے ہیں اور کئی ریاستوں کے وزیر توانائی بھی مجھے نظر آ رہے ہیں۔ اسی طرح غیر ملکی مہمانان، جرمنی کی اکنامک کوآپریشن منسٹر، ڈنمارک کے انڈسٹری بزنس منسٹر، کابینہ کے میرے ساتھی پرہلاد جوشی، شری پد نائک جی، اور دنیا کے کئی ممالک سے آئے ہوئے تمام مندوبین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی نگر، گجرات میں قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انویسٹ) کا افتتاح کیا
September 16th, 11:11 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں مہاتما مندر، گاندھی نگر میں چوتھی عالمی قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی عالمی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انوسٹ) کا افتتاح کیا۔ 3 روزہ سربراہی اجلاس ہندوستان کی 200 جی ڈبلیو سے زیادہ غیر قدرتی ایندھن کی تنصیب کی قابل ذکر کامیابی میں اہم شراکت داروں کو اعزاز دیتا ہے۔ جناب مودی نے نمائش کا واک تھرو بھی کیا جس میں سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور صنعت کے بڑے کاروباریوں کی جدید اختراعات کی نمائش کی گئی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’جل سنچے جن بھاگیداری‘ پہل کا آغاز کیا
September 06th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے سورت میں ’جل سنچے جن بھاگیداری‘ پہل کے آغاز کے موقع پرمنعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے تحت، بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری کو بڑھانے اور طویل مدتی پانی کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ریاست بھر میں تقریباً 24,800 بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے والے ڈھانچے بنائے جارہے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’جل سنچے جن بھاگیداری‘ پہل کا آغاز کیا
September 06th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے سورت میں ’جل سنچے جن بھاگیداری‘ پہل کے آغاز کے موقع پرمنعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے تحت، بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری کو بڑھانے اور طویل مدتی پانی کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ریاست بھر میں تقریباً 24,800 بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے والے ڈھانچے بنائے جارہے ہیں۔Congress opposes abrogation of Article 370 and CAA to enable divisive politics: PM Modi in Junagadh
May 02nd, 11:30 am
Addressing a rally in Junagadh and attacking the Congress’s intent of pisive politics, PM Modi said, “Congress opposes abrogation of Article 370 and CAA to enable pisive politics.” He added that Congress aims to pide India into North and South. He said that Congress aims to keep India insecure to play its power politics.Congress 'Report Card' is a 'Report Card' of scams: PM Modi in Surendranagar
May 02nd, 11:15 am
Ahead of the impending Lok Sabha elections, Prime Minister Narendra Modi addressed powerful rally in Surendranagar, Gujarat. He added that his mission is a 'Viksit Bharat' and added, 24 x 7 for 2047 to enable a Viksit Bharat.PM Modi addresses powerful rallies in Anand, Surendranagar, Junagadh and Jamnagar in Gujarat
May 02nd, 11:00 am
Ahead of the impending Lok Sabha elections, Prime Minister Narendra Modi addressed powerful rallies in Anand, Surendranagar, Junagadh and Jamnagar in Gujarat. He added that his mission is a 'Viksit Bharat' and added, 24 x 7 for 2047 to enable a Viksit Bharat.Modi is tirelessly working day and night to change your lives: PM Modi in Dharashiv
April 30th, 10:30 am
PM Modi addressed enthusiastic crowds in Dharashiv, Maharashtra, empathizing with farmers' struggles and assuring them of his government's commitment to finding sustainable solutions. He warned against the Opposition's vile intentions, obstructing the path to a ‘Viksit Bharat’.