بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کویت کا سرکاری دورہ (21-22 دسمبر، 2024)

December 22nd, 07:46 pm

کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 21-22 دسمبر 2024 کو کویت کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ ان کا کویت کا پہلا دورہ تھا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 21 دسمبر 2024 کو کویت میں 26 ویں عرب خلیج کپ کی افتتاحی تقریب میں عزت مآب امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ’مہمان خصوصی‘ کی حیثیت سے شرکت کی۔

وزیراعظم کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات

December 22nd, 05:32 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ستمبر 2024 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ولی عہد کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو یاد کیا۔

وزیر اعظم نے کویت کے امیر سے ملاقات کی

December 22nd, 05:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے امیر، عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ یہ دونوں قائدین کے مابین پہلی ملاقات تھی۔ بیان پیلیس پہنچنے پر، ان کا رسمی استقبال کیا گیا اور کویت کے وزیر اعظم عزت مآب احمد العبداللہ الأحمد الصباح کے ذریعہ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کویت کے عزت مآب امیر کے مہمان خصوصی کے طور پر عربین گلف کپ میں شرکت کی

December 21st, 10:24 pm

کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجبر الصباح کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان کے مہمان خصوصی کے طور پر کویت میں منعقدہ 26ویں عربین گلف کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ یہ شاندار تقریب کویت کے عزت مآب امیر، عزت مآب ولی عہد شہزادہ اور کویت کے عزت مآب وزیر اعظم نے بھی ملاحظہ کی۔ اس تقریب کے ذریعہ وزیر اعظم کو کویت کی قیادت کے ساتھ غیر رسمی گفت و شنید کا موقع بھی حاصل ہوا۔