کابینہ نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں چار ججوں کا اضافہ کرکے مجموعی تعداد 33 سے بڑھا کر 37 کرنے کو منظوری دی

May 05th, 07:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج سپریم کورٹ میں چار ججوں کا اضافہ کرکے مجموعی تعداد موجودہ 33 سے بڑھا کر 37 (چیف جسٹس آف انڈیا کے علاوہ) کرنے کی غرض سے سپریم کورٹ (ججوں کی تعداد) ایکٹ، 1956 میں ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ (ججوں کی تعداد) ترمیمی بل، 2026 متعارف کرانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔