وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر عالمی رہنماؤں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا
June 10th, 11:50 pm
وزیراعظم نے مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمنائیں بھیجنے پر عالمی رہنماؤں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ان مبارکبادیوں سے بے حد متاثر ہو کر انہوں نے کہا کہ بھارت کی خدمت کرنا اور ملک کی ترقی کے سفر میں اپنا تعاون کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔عوام کے بھروسے کو اپنی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے، وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ وہ 'وِکْسِت بھارت' کے خواب کو سچ کرنے، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امیدوں کو پورا کرنے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اور بھی زیادہ لگن اور محنت سے کام کریں گے۔Prime Minister attends Raisina Dialogue 2026
March 05th, 08:31 pm
PM Modi today attended the Raisina Dialogue 2026 in New Delhi. In a post on X, the PM said he listened to the insightful address by Finland President Alexander Stubb, in which he covered a wide range of subjects.جمہوریہ فن لینڈ کے صدر کے سرکاری دورے پربھارت فن لینڈ کا مشترکہ بیان
March 05th, 08:03 pm
بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر، جمہوریہ فن لینڈ کے صدر،عزت مآب ڈاکٹر الیگزینڈر اسٹب 4سے7 مارچ 2026 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ صدر اسٹب، جو اپنی موجودہ حیثیت میں بھارت کے اپنے پہلے دورے پر ہیں، نئی دہلی اور ممبئی کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ فن لینڈ کی موسمیاتی اور ماحولیات کی وزیر محترمہ ساری ملتلا، جناب میٹیاس مارٹینن، فن لینڈ کے وزیرروزگاراور اعلیٰ وفدجن میںحکام اور کاروباری رہنماشامل ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے 5 مارچ 2026 کو نئی دہلی میں رائےسینا ڈائیلاگ کے 11 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا جس میں صدر سٹب بطور مہمان خصوصی افتتاحی کلیدی خطبہ دے رہے تھے۔ صدر اسٹب فن لینڈ کے وزیر عزت مآپ جنابپیٹری اورپوکے فروری 2026 میںاے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کے بعد دورہ کررہے ہیں۔فن لینڈ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
March 05th, 11:55 am
میں فن لینڈ کے صدر کی حیثیت سے ہندوستان کے پہلے دورے پر صدر سٹوب کا پرتپاک خیر مقدم کرتا ہوں ۔ صدر سٹوب نہ صرف ایک معروف عالمی رہنما ہیں بلکہ ایک معزز مفکر اور مصنف بھی ہیں ۔وزیر اعظم نے فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے بھارت پہنچنے پر ان کا استقبال کیا
March 04th, 12:04 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کا استقبال کیا جو بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کو فن لینڈ کے صدر الیکزینڈر اسٹب کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی
August 27th, 08:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج جمہوریہ فن لینڈ کے صدر عزت مآب الیکزینڈر اسٹب کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو جمہوریہ فن لینڈ کے صدر معزز جناب الیگزینڈر اسٹب نے ٹیلی فون کال کی
April 16th, 05:45 pm
دونوں رہنماؤں نے جاری دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔