نئی دہلی کے کری یپّا گراؤنڈ میں این سی سی ریلی کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 28th, 04:00 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، اسٹیج پر موجود دیگر تمام معززین، ملک بھر کے این سی سی اور این ایس ایس کیڈٹس، ٹیبیو آرٹسٹ، نیشنل اسٹیڈیم کے ساتھی، اور میرے پیارے نوجوان ساتھیو۔ آپ سبھی کی محنت یہاں نظر آئی ہے۔ آپ نے بڑی ہم آہنگی کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کیا
January 28th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کیا۔ این سی سی ڈے کے موقع پر اجتماع کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ این سی سی، این ایس ایس کیڈٹ، جھانکی فنکاروں، قومی رنگ شالا کے ساتھیوں اور ملک بھر سے نوجوان شرکا کی کاوشیں ان کی مربوط کارکردگی میں واضح طور پر نظر آتی ہیں۔ جناب مودی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح مہاراشٹرا میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے کی وجہ سے یہ دن بے حد دکھ بھرا رہا، جس میں نائب وزیر اعلی جناب اجیت پوار جی اور کچھ ساتھیوں کی جان چلی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اجیت دادا نے مہاراشٹر اور ملک کی ترقی میں خاص طور پر گاؤں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر کے اہم کردار ادا کیا ہے اور انھوں نے جناب اجیت پوار جی کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نے غم اور تعزیت کے ان لمحات کے درمیان دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ سمیت، موجود تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور اس سال لڑکیوں کی کیڈٹس کی بڑی شرکت کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے بارامتی میں ہوائی حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا
January 28th, 11:22 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بارامتی ضلع میں ایک المناک ہوائی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا ’’میرے خیالات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا ۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے لیے اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت اور ہمت کی دعا کرتا ہوں ۔‘‘وزیر اعظم نے جناب اجیت پوار جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
January 28th, 11:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب اجیت پوار جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ جناب اجیت پوار جی کو مہاراشٹر کے لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے ایک محنتی شخصیت کے طور پر بڑے پیمانے پر عزت و احترام دیا جاتا تھا ۔ انتظامی اُمور کے بارے میں ان کی سمجھ اور غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کا جذبہ بھی قابل ذکر تھا ۔جناب مودی نے کہا’’ان کا بے وقت انتقال بہت حیران کن اور افسوسناک ہے ۔ ان کے اہل خانہ اور ان گنت مداحوں کے تئیں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ‘‘۔وزیر اعظم نے جناب دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی
December 05th, 08:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے جناب ایکناتھ شندے اور جناب اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر بھی مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے مہاراشٹر میں مزید ترقی کے لیے مرکز کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔