وزیراعظم نے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے کے بعد زخمیوں سے ملاقات کی

June 13th, 02:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے المناک طیارہ حادثے کے تناظر میں آج احمد آباد کا دورہ کیا جس میں متعدد افراد کی جانیں گئیں۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، جناب مودی نے اس حادثے میں اکیلے بچ جانے والے شخص سمیت زخمی ہونے والے افرادسے ملاقات کی اور انہیں اس مشکل گھڑی میں ملک کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کی۔

وزیر اعظم نے احمد آباد ہوائی سانحہ میں جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا

June 13th, 10:53 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد میں ہوئے المناک ہوائی حادثے میں متعدد جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بے پناہ درد اور نقصان کو تسلیم کیا ۔

وزیر اعظم نے احمد آباد سانحہ پر رنج وغم کا اظہار کیا، فوری اور مؤثر راحت رسانی کی یقین دہانی کرائی

June 12th, 04:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد میں آج ہونے والے المناک حادثے پر گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر پورا ملک غمزدہ ہے۔انہوں نے حادثے کو اس قدر دل دہلا دینے والا قرار دیا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا ہے۔