کابینہ نے احمد آباد میٹرو ریل منصوبے کے فیز- 2اے (کوٹیشور روڈ سے ایئرپورٹ کوریڈور) کی منظوری دی
June 10th, 01:59 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے فیز 2 (اے) کو منظوری دی ہے ۔ یہ 6.032 کلومیٹر طویل کوریڈور اور 5 اسٹیشنوں (4 ایلیویٹڈ اور 1 زیر زمین) پر مشتمل ہے ۔ فیز 2 (اے) کے آغاز کے ساتھ احمد آباد-گاندھی نگر میں 77.63 کلومیٹر کا ایک فعال میٹرو ریل نیٹ ورک ہوگا ۔ فیز 2 (اے) کوریڈور کے اسٹیشن آشرم روڈ ، کوٹیشور قدیم مندر ، سابرمتی ندی ، سردار نگر اور ایئرپورٹ ہیں ۔کابینہ نے گفٹ سٹی سے گجرات میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (جی ایم آر سی) کے شاہ پور تک موجودہ نارتھ-ساؤتھ کوریڈور کی توسیع کو منظوری دی
February 24th, 03:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج گفٹ سٹی سے شاہ پور تک 3.33 کلومیٹر طویل توسیع کو منظوری دی اور جس میں تین ایلیویٹڈ اسٹیشن شامل ہوں گے ۔ یہ منصوبہ تقریبا چار سالوں میں مکمل ہونے والا ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمدآباد میڑو ریل پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا
September 16th, 02:42 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمدآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ انہوں نے سفرکے دوران طلباء سے بھی بات چیت کی۔