وزیر اعظم نے کویت کے امیر سے ملاقات کی

December 22nd, 05:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے امیر، عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ یہ دونوں قائدین کے مابین پہلی ملاقات تھی۔ بیان پیلیس پہنچنے پر، ان کا رسمی استقبال کیا گیا اور کویت کے وزیر اعظم عزت مآب احمد العبداللہ الأحمد الصباح کے ذریعہ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔