وزیر اعظم جناب نریندر مودی14 اپریل کو اتراکھنڈ اور اترپردیش کا دورہ کریں گے

April 13th, 04:11 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی14 اپریل 2026 کو اتراکھنڈ اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی دہلی-دہرادون اقتصادی راہداری کے ایلیویٹڈ سیکشن پر وائلڈ لائف کوریڈور کا جائزہ لینے کے لیے صبح تقریباً11:15 بجے اتر پردیش کے سہارن پور کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً11:40 بجے ، وزیر اعظم دہرادون کے قریب جے ماں دات کالی مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ اس کے بعد تقریباً12:30 بجے وزیر اعظم دہرادون میں عوامی اجتماع میں دہلی-دہرادون اقتصادی راہداری کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔