فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
August 12th, 04:34 pm
چوسٹھ ممالک کے 300 سے زیادہ چمکتے ستاروں سے جڑنا خوشی کی بات ہے ۔ میں فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے آپ کا ہندوستان میں پرتپاک خیر مقدم کرتا ہوں ۔ ہندوستان میں، روایت اختراع سے ملتی ہے، روحانیت سائنس سے ملتی ہے اور تجسس تخلیقی صلاحیتوں سے ملتا ہے ۔ صدیوں سے ہندوستانی آسمان کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں اور بڑے بڑے سوالات پوچھتے رہے ہیں ۔ مثال کے طور پر ، 5 ویں صدی میں آریہ بھٹ نے صفر ایجاد کیا ۔ وہ سب سے پہلے یہ کہنے والے بھی تھے کہ زمین اپنے محور پر گھومتی ہے ۔ لفظی طور پر ، انہوں نے صفر سے شروعات کی اور تاریخ رقم کی!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ سے خطاب کیا
August 12th, 04:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے 64 ممالک کے 300 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ جڑنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے ہندوستان میں ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں روایت اختراع سے ملتی ہے ، روحانیت سائنس سے ملتی ہے اور تجسس تخلیقی صلاحیتوں سے ملتا ہے۔ صدیوں سے ہندوستانی آسمان کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور بڑے بڑے سوالات پوچھ رہے ہیں۔ انہوں نے آریہ بھٹ کی مثال دی، جنہوں نے 5 ویں صدی میں صفر ایجاد کیا اور یہ بتانے والے پہلے شخص تھے کہ زمین اپنے محور پر گھومتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’انہوں نے صفر سے شروعات کی اور تاریخ رقم کی!‘‘ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
April 27th, 11:30 am
آج جب میں آپ سے 'من کی بات' میں مخاطب ہوں، تو میرے دل میں بہت زیادہ دکھ ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں جو دہشت گردانہ واقعہ پیش آیا، اس نے ملک کے ہر شہری کو مجروح کیا ہے۔ ہر بھارتی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتا ہے۔ چاہے کوئی کسی بھی ریاست سے ہو، کوئی بھی زبان بولتا ہو، وہ اس حملے میں جان گنوانے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔میں محسوس کر سکتا ہوں کہ اس دہشت گردانہ حملے کی تصویریں دیکھ کر ہر بھارتی کا خون کھول رہا ہے۔ یہ حملہ دہشت گردی کے سرپرستوں کی بوکھلاہٹ اور بزدلی کو ظاہر کرتا ہے... ایسے وقت جب کشمیر میں امن لوٹ رہا تھا، اسکولوں اور کالجوں میں رونق تھی، تعمیراتی کام غیر معمولی رفتار سے ہو رہا تھا، جمہوریت مستحکم ہو رہی تھی، سیاحوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی تھی، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی تھی، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے تھے۔ملک اور جموں و کشمیر کے دشمنوں کو یہ سب کچھ پسند نہیں آیا۔ دہشت گرد اور ان کے سرغنہ چاہتے ہیں کہ کشمیر ایک بار پھر تباہ ہو جائے اور اسی لیے انہوں نے یہ بڑی سازش انجام دی۔ اس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی یکجہتی، 140 کروڑ بھارتیوں کی یکجہتی، ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہی یکجہتی ہمارے اس فیصلہ کن مقابلے کی بنیاد ہے۔ ہمیں اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے اپنے عزم کو اور مضبوط کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے اپنی مضبوط قوت ارادی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے بعد پورا ملک ایک آواز میں بول رہا ہے۔’من کی بات‘ کی 119 ویں قسط (23 فروری 2025)میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 23rd, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں خوش آمدید۔ ان دنوں چیمپئنز ٹرافی جاری ہے اور ہر طرف کرکٹ کا ماحول ہے۔ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کرکٹ میں سنچری کی سنسنی خیزی کیسی ہوتی ہے۔ لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کروں گا، حالاں کہ بھارت نے خلا میں شاندار سنچری بنائی ہے۔ گذشتہ ماہ ملک میں اسرو کے 100 ویں راکٹ کی لانچنگ ہوئی۔ یہ صرف ایک عدد نہیں ہے۔ یہ ہر روز خلائی سائنس میں نئی بلندیوں کو چھونے کے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا خلائی سفر ایک معمولی انداز میں شروع ہوا تھا۔ ہر قدم پر چیلنج تھے، لیکن ہمارے سائنس دان آگے بڑھتے رہے، ان پر فتح حاصل کرتے رہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس خلائی سفر میں ہماری کام یابیوں کی فہرست بڑھتی چلی گئی۔ لانچ وہیکل کی تیاری ہو، چندریان، منگلیان، آدتیہ ایل-1 کی کام یابیاں ہوں یا ایک ہی راکٹ سے ایک ہی وقت میں 104 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کا بے مثال مشن ہو، اسرو کی کام یابیوں کا دائرہ کافی وسیع رہا ہے۔ صرف گذشتہ 10 برسوں میں تقریباً 460 سیٹلائٹ لانچ کیے گئے ہیں اور اس میں دوسرے ممالک کے بہت سے سیٹلائٹ بھی شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں ایک اور اہم حقیقت یہ ہے کہ خلائی سائنس دانوں کی ہماری ٹیم میں خواتین کی طاقت کی شرکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی ہے کہ آج خلائی شعبہ ہمارے نوجوانوں کا پسندیدہ شعبہ بن گیا ہے۔کیرالہ میں وکرم سارا بھائی خلائی مرکز میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 12:24 pm
اپنے بہادر ساتھیوں کے اعزاز میں، آئیے ہم سب کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کا عزت افزائی کریں۔ بھارت ماتا کی جئے!وزیر اعظم نے کیرالہ کے تھرواننت پورم میں وِکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی)کا دورہ کیا
February 27th, 12:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ کے تھرواننت پورم میں وِکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی)کا دورہ کیا اور تقریباً 1800 کروڑ روپے کے خلائی بنیادی ڈھانچے کےتین اہم منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں ستیش دھون خلائی مرکز، سری ہری کوٹا میں ایس ایل وی انٹیگریشن فیسیلٹی(پی آئی ایف)شامل ہے۔ مہندرگیری میں اِسروکے پروپلشن کمپلیکس میں نئی ’سیمی کرایوجینکس انٹیگریٹڈ انجن اور اسٹیج ٹیسٹ کی سہولت‘ اوروی ایس ایس سی تھرواننت پورم میں’ٹرائیسونک ونڈ ٹنل بھی شامل ہیں۔ جناب مودی نے گگن یان مشن کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور نامزد کردہ چار خلابازوں کو ’خلائی بازوں کے پنکھ‘عطا کیے۔ نامزد کردہ خلابازوں میں گروپ کیپٹن پرشانتھ بالاکرشنن نائر، گروپ کیپٹن اجیت کرشنن، گروپ کیپٹن انگد پرتاپ اور وِنگ کمانڈر شوبھانشو شکلا شامل ہیں۔ایودھیا جی میں شری رام للا کے پران پرتشٹھا کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 22nd, 05:12 pm
عقیدت مند منچ، تمام سنتوں اور رشیوں، یہاں موجود دنیا کے کونے کونے میں ہم سب کے ساتھ جڑے ہوئے تمام رام بھکت، آپ سب کو پرنام، سب کو رام رام۔وزیر اعظم نے ایودھیا میں نئے تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا تقریب میں شرکت کی
January 22nd, 01:34 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایودھیا، اتر پردیش میں نئے تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا (تقدس) کی تقریب میں شرکت کی۔ جناب مودی نے ان شرم جیویوں سے بات چیت کی جنہوں نے شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر میں تعاون کیا۔وزیر اعظم نے ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کل ہند کانفرنس میں شرکت کی
January 07th, 08:34 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 6 اور 7 جنوری 2024 کو راجستھان انٹرنیشنل سینٹر، جے پور میں ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی 58ویں کل ہند کانفرنس میں شرکت کی۔وزیر اعظم نے آدتیہ-ایل 1 کے اپنی منزل پر پہنچنے پر مسرت کا اظہار کیا
January 06th, 05:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی پہلی سولر تحقیقی سیٹ لائٹ آدتیہ-ایل 1 کے اپنی منزل تک پہنچنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم كی جموں و کشمیر کے طالب علموں کے ایک وفد سے بات چیت
December 24th, 07:28 pm
جموں و کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریباً 250 طلباء نے بے تكلفانہ اور غیر رسمی بات چیت میں حصہ لیا۔ہماچل پردیش کے لیپچامیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 12th, 03:00 pm
یہ بھارت ماتا کی جئےکے نعرے کی گونج، یہ ہندوستانی فوجوں اور سیکورٹی افواج کی بہادری کا یہ اعلان، یہ تاریخی سرزمین، اور دیوالی کا یہ مقدس تہوار۔ یہ ایک حیرت انگیز اتفاق ہے، یہ ایک شاندار اتحاد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اطمینان اور خوشی سے معمور یہ لمحہ میرے، آپ اور ہم وطنوں کے لیے دیوالی کی نئی روشنی لائے گا۔ جب میں آپ سب کے ساتھ، تمام ہم وطنوں کے ساتھ، سرحد سے، آخری گاؤں سے، جسے میں اب پہلا گاؤں کہتا ہوں، وہاں ہماری سیکورٹی فورسز تعینات ہیں،ان کے ساتھ دیوالی منا رہا ہوں، تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی بہت خاص ہوجاتی ہے۔ میری طرف سے ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے لیپچا میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی
November 12th, 02:31 pm
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے تیوہار کا امتزاج اور جوانوں کی ہمت و بہادری کی ستائش کی بازگشت ملک کے ہر شہری کے لیے آگہی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے بھارت کے سرحدی علاقوں ، جو ملک کے آخری گاؤں ہے اور جنہیں اب پہلا گاؤں سمجھا جاتا ہے، کے جوانوں کو دیوالی کی نیک ترین خواہشات پیش کیں۔وزیراعظم نے گگن یان مشن کی تیاری کا جائزہ لیا
October 17th, 01:53 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندستان کے گگن یان مشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہندستان کی خلائی تحقیقی کوششوں کے مستقبل کا خاکہ تیار کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی ہے۔جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 26th, 04:12 pm
ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پروفیسرز، مختلف اداروں کے نمائندگان اور میرے نوجوان دوستو! آج، بھارت منڈپم میں موجود لوگوں سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ آن لائن جڑے ہوئے ہیں۔ میں اس پروگرام، جی-20 یونیورسٹی کنیکٹ میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور آپ سبھی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم كا جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل سے خطاب
September 26th, 04:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی كے بھارت منڈپم میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل پروگرام سے خطاب کیا۔ جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اقدام کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان ہندوستان کی جی 20 كی صدارت کی بابت سمجھ پیدا کرنا اور مختلف جی 20 تقریبات میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہے۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 24th, 03:53 pm
اس تقریب میں مختلف ریاستوں کے گورنر، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی، مرکزی کابینہ کے میرے ارکان، ریاستوں کے وزرا، ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے، دیگر عوامی نمائندے اور میرے اہل خانہ !وزیر اعظم نے نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
September 24th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں ملک بھر میں رابطہ کو بہتر بنانے اور ریل مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ جن نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا وہ درج ذیل ہیں:وزیر اعظم نے اولین شمسی مشن آدتیہ ایل۔1 کے کامیاب آغاز کے لیے اسرو کے سائنس داں اور انجینئر حضرات کو مبارکباد پیش کی
September 02nd, 02:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے اولین شمسی مشن، آدتیہ ۔ ایل1 کے کامیاب آغاز کے لیے اسرو کے سائنس داں اور انجینئر حضرات کو مبارکباد پیش کی ہے۔