وزیراعظم نے پختہ کار اداکار جناب دھرمندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا

November 24th, 03:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج معروف اداکار جناب دھرمیندر جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہندوستانی سنیما کے ایک دور کا خاتمہ قرار دیا۔

وزیر اعظم نے جناب ستیش شاہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

October 25th, 07:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سینئر اداکار جناب ستیش شاہ جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہندوستانی تفریح کا حقیقی لیجنڈ قرار دیا ۔

وزیر اعظم نے آزمودہ کار اداکار جناب گووردھن اسرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

October 21st, 09:16 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزمودہ کار اداکار جناب گووردھن اسرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آج اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بھارتی سنیما میں ان کی بے شمار خدمات اور سامعین کی نسلوں کو محظوظ کرنے کی ان کی صلاحیت کو یاد کرتے ہوئے عظیم فنکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ممبئی میں ویوز سمٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 01st, 03:35 pm

آج مہاراشٹرچا استھاپنا دوس.چھترپتی شیواجی مہاراجانچیہ یا بھومی تیل سرو بندھو-بھگینینی مہاراشٹر دناچیہ کھوپ کھوپ شوبھیچچھا!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویوز 2025 کا افتتاح کیا

May 01st, 11:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جیو ورلڈ سنٹر،ممبئی میں ہندوستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ اِنٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آج منائے جانے والے یوم مہاراشٹر اور یوم گجرات کے موقع پر سب لوگوں کو مبارکباد دی۔ تمام بین الاقوامی معززین، سفیروں اور تخلیقی صنعت سے وابستہ سربراہوں کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےکہا کہ 100 سے زائد ممالک کے فنکار، اختراع کار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کے عالمی ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ‘‘ویوز محض مخفف اصطلاح نہیں ہے، بلکہ ایک لہر ہے جو ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور ہمہ گیر رابطے کی نمائندگی کرتی ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے فلموں، موسیقی، گیمنگ، اینی میشن اورقصہ گوئی کی وسیع دنیا کی نمائش ہوتی ہے، جو فنکاروں اور تخلیق کاروں کو مربوط اور باہمی تال میل کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس تاریخی موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے لیجنڈری اداکار اور فلم ساز جناب منوج کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

April 04th, 08:34 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لیجنڈڑی اداکار اور فلم ساز جناب منوج کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اداکار منوج کمار کو ہندوستانی سنیما کے آئیکون کے طور پر سراہا،جنہیں خاص طور پر ان کی فلموں میں حب الوطنی کے جذبے کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں، کھلاڑیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے موٹاپے سے لڑنے اور تیل کے استعمال کو کم کرنے کے لیے وزیر اعظم کی واضح اپیل کی حمایت کی

January 31st, 06:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں موٹاپے سے لڑنے اور تیل کے استعمال کو کم کرنے کی اپیل کی تھی۔ اسے ڈاکٹروں، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے وسیع حمایت ملی ہے۔

وزیر اعظم نے اساطیری شخصیت راج کپور کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

December 14th, 11:17 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اساطیری شخصیت جناب راج کپور کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایک صاحب بصیرت فلم ساز، اداکار اور ابدی شو مین کے طور پر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے جناب راج کپور کو نہ صرف ایک فلم ساز بتایا بلکہ انہیں ایک ثقافتی سفیر بھی قرار دیا جو بھارتی سنیما کو مطلع عالم تک لے گئے۔ جناب مودی نے کہا کہ فلم سازوں اور اداکاروں کی کئی پیڑھیاں ان سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔

وزیر اعظم نے تھرو دِلّی گنیش کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا

November 10th, 05:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک مشہور فلمی شخصیت ، تھرو دِلّی گنیش کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ تھرو گنیش جو کہ بہترین اداکارانہ صلاحیت کے حامل تھے، انہیں ہر کردار کی گہرائی میں جانے اور مختلف پیڑھیوں سے تعلق رکھنے والے ناظرین کے ساتھ جڑنے کی ان کی اہلیت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔