وزیر اعظم نےگھانا کی راجدھانی اکرا میں نکرومہ میموریل پارک میں خراجِ عقیدت پیش کیا

July 03rd, 03:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گھانا کی راجدھانی اکرا میں واقع نکرومہ میموریل پارک کا دورہ کیا اور گھانا کے بانی صدر اور افریقہ میں تحریک ِآزادی کے عظیم رہنما ڈاکٹر کوامے نکرومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر گھانا کی نائب صدر، پروفیسر نانا جین اوپوکو-اگیمنگ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھیں۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر نکرومہ کی یادگار پر گلہائے عقیدت نذرکیے اور آزادی، اتحاد اور سماجی انصاف کے لیےان کی غیر معمولی خدمات کے احترام میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔