وزیر اعظم نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
August 15th, 07:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کی جھلکیاں
August 15th, 03:52 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ دہلی کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ جناب مودی کا قوم سے خطاب لال قلعہ سے 103 منٹ تک جاری رہنے والا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب تھا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم کے خطاب میں خود کفیلی، جدت طرازی اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں دوسروں پر منحصر قوم سے عالمی سطح پر پراعتماد، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور معاشی طور پر لچکدار ملک بننے کے بھارت کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی پر کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،انہیں ہندوستان کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا
August 15th, 12:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 79 ویں یوم آزادی پر ہندوستان کے کسانوں کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ملک کے انحصار سے خود انحصاری تک کے سفر کا ستون قرار دیا۔ انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح نوآبادیاتی حکمرانی نے ملک کو غریب کر دیا تھا، لیکن یہ کسانوں کی انتھک کوششیں تھیں جنہوں نے ہندوستان کے اناج کو بھر دیا اور ملک کی خوراک کی خودمختاری حاصل کی۔ اپنے خطاب میں جناب مودی نے ہندوستانی زراعت کے مستقبل کے لیے ایک واضح روڈ میپ کے ساتھ تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم مودی کا 79 ویں یوم آزادی پر خطاب: 2047تک وکست بھارت کیلئے ایک وژن
August 15th, 11:58 am
وزیر اعظم مودی نے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے اپنا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب کیا، جو 103 منٹ تک جاری رہا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ خاکہ پیش کیاگیا۔ خود انحصاری، اختراع اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر سخت توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، وزیر اعظم نے دوسروں پرمنحصر ملک سے عالمی طورپر خود اعتمادی،تکنیکی طور پر ترقی یافتہ، اور اقتصادی طور پر لچکدار ہونے کے بھارت کے سفر پر روشنی ڈالی۔یوم آزادی کے خطاب کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اہم اعلانات
August 15th, 10:32 am
یوم آزادی کے اپنے 12ویں خطاب کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لال قلعہ کو ہندوستان کی ترقی اور عروج کے اگلے باب کے لیے لانچ پیڈ میں تبدیل کر دیا۔ 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر،انہوں نے جرأت مندانہ اعلانات کا ایک سلسلہ کیا جو ایک قوم کو مستقبل میں صرف قدم نہیں، بلکہ چھلانگ لگانے کے لیے تیار ہونے کا اشارہ دیتا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندرمودی کا یوم آزادی کےموقع پر خطاب: اصلاحات، خود انحصاری اور ہر بھارتی کو بااختیار بنانے کا وژن
August 15th, 10:23 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے خود انحصاری اور تبدیلی کے سفر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں بھارت نے اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے راستے پر کام کیا ہے، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ مزید طاقت کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت ایک جدید، مؤثر اور عوام دوست نظام بنانے کے لیے پرعزم ہے، جہاں قوانین، ضوابط اور عمل کو آسان بنایا جائے، کاروباری مواقع کو فروغ دیا جائے، اور ہر بھارتی وِکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی تعمیر میں تعاون دے سکے۔آتم نربھر بھارت: ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد!
August 15th, 10:20 am
اناسی ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے دفاع، ٹیکنالوجی، توانائی، خلائی اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ہندوستان کی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے آتم نر بھر بھارت کو وکست بھارت کے کلیدی بنیادوں میں سے ایک کے طور پر اجاگر کیا۔ آپریشن سندور کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک خود مختاری اور مقامی صلاحیتیں خطرات سے فیصلہ کن طور پر نمٹنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، خود انحصاری کو قومی طاقت، وقار اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کی بنیاد بناتی ہے۔لال قلعہ کی فصیل سے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
August 15th, 07:00 am
آزادی کا یہ عظیم تہوار 140 کروڑ عزائم کا تہوار ہے۔ آزادی کا یہ تہوار اجتماعی کامیابیوں کا فخر کا لمحہ ہے اور دل امنگ سے بھرا ہوا ہے۔ ملک کےاتحاد کے جذبے کو مسلسل مضبوطی دے رہا ہے۔ 140 کروڑ ملک کے باشندے آج ترنگے کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ ہر گھر ترنگا، بھارت کے ہر کونے سے، چاہے ریگستان ہو یا ہمالیہ کی چوٹیاں، سمندر کے کنارے ہوں یا گنجان آبادی والے علاقے، ہر طرف سے ایک ہی گونج ہے، ایک ہی نعرہ ہے، اپنی جان سے زیادہ پیارے مادر وطن کی تعریف ہے۔India celebrates 79th Independence Day
August 15th, 06:45 am
PM Modi, in his address to the nation on the 79th Independence day paid tribute to the Constituent Assembly, freedom fighters, and Constitution makers. He reiterated that India will always protect the interests of its farmers, livestock keepers and fishermen. He highlighted key initiatives—GST reforms, Pradhan Mantri Viksit Bharat Rozgar Yojana, National Sports Policy, and Sudharshan Chakra Mission—aimed at achieving a Viksit Bharat by 2047. Special guests like Panchayat members and “Drone Didis” graced the Red Fort celebrations.