دلی کے یشو بھومی میں انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
October 08th, 10:15 am
کابینہ میں میرے ساتھی جیوترادتیہ سندھیا جی ، وزیر مملکت چندر شیکھر پیماسانی جی ، مختلف ریاستوں کے نمائندے ، بیرون ملک سے آئےمہمان،ٹیلی کام سیکٹر سے وابستہ تمام معززین ، یہاں موجود مختلف کالجوں سے آئے میرے نوجوان ساتھی، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاانڈیا موبائل کانگریس 2025 سے خطاب
October 08th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں یشو بھومی میں انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2025 کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح جو کہ ایشیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام، میڈیا اور ٹیکنالوجی ایونٹ ہے۔ انڈیا موبائل کانگریس کے خصوصی ایڈیشن میں تمام معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے نوٹ کیا کہ متعدد اسٹارٹ اپس نے مالی فراڈ کی روک تھام، کوانٹم کمیونیکیشن، 6جی، آپٹیکل کمیونیکیشن، اور سیمی کنڈکٹرز سمیت اہم موضوعات پر پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ریمارک کیا کہ ایسے اہم موضوعات پر پیشکشوں کا مشاہدہ اس یقین کو تقویت دیتا ہے کہ ہندوستان کا تکنیکی مستقبل قابل ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے تقریب اور تمام نئے اقدامات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں وکست بھارت نوجوان قائدین مکالمہ 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 12th, 02:15 pm
مرکزی کابینہ کے میرے معاون ساتھی جناب من سکھ منڈاویہ جی، دھرمیندر پردھان جی، جینت چودھری جی، رکشا کھڈسے جی، پارلیمنٹ کے ساتھی حضرات، دیگر معززین اور ملک کے کونے کونے سے یہاں موجود میرے نوجوان ساتھیو!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کی
January 12th, 02:00 pm
سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم ِنوجواناں کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کی۔ انھوں نے ملک بھر سے 3000 متحرک نوجوان رہ نماؤں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بھارت کے نوجوانوں کی اس متحرک توانائی پر زور دیا جس نے بھارت منڈپم میں زندگی اور توانائی پیدا کی۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم سوامی وویکانند کو یاد کر رہی ہے اور انھیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے جن کا ملک کے نوجوانوں پر بے پناہ بھروسا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سوامی وویکانند کا ماننا تھا کہ ان کے شاگرد نوجوان نسل سے آئیں گے، جو شیروں کی طرح ہر مسئلے کو حل کردیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھیں سوامی جی اور ان کے عقائد پر پورا بھروسا ہے، جس طرح سوامی جی کو نوجوانوں پر بھروسا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں خاص طور پر نوجوانوں کے بارے میں ان کے وژن کے بارے میں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگر سوامی وویکانند آج ہمارے درمیان ہوتے تو وہ اکیسویں صدی کے نوجوانوں کی بیدار طاقت اور فعال کوششوں کو دیکھ کر نئے اعتماد سے بھر جاتے۔متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں ‘اہلاً مودی’ تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 13th, 11:19 pm
آج ابوظہبی میں آپ لوگوں نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آپ لوگ متحدہ عرب امارات کے کونے کونے اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں، لیکن سب کے دل جڑے ہوئے ہیں۔ اس تاریخی اسٹیڈیم میں دل کی ہر دھڑکن کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! ہر سانس کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! ہر آواز کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! بس... اس لمحے کو جینا ہے... اسے بھرپور طریقے سے جینا ہے۔ آج وہ یادیں بچا کر رکھنی ہیں ، جو زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے والی ہیں۔ یادیں جو زندگی بھر میرے ساتھ رہیں گی۔متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی تقریب – ‘‘اھلاًمودی’’ میں وزیر اعظم کی بات چیت
February 13th, 08:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی سے ‘اھلاً مودی’ پروگرام میں خطاب کیا، جو کہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں 7 امارات سے ہندوستانی تارکین وطن نے شرکت کی اور اس میں تمام کمیونٹیز کے ہندوستانی شامل تھے۔ سامعین میں اماراتی بھی شامل تھے۔