جموں و کشمیر کے سری نگر، میں وکست بھارت، وکست جموں و کشمیر پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 07th, 12:20 pm

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، اسی سرزمین کے سپوت، غلام علی جی، اور جموں و کشمیر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم نے سری نگر، جموں و کشمیر میں وکست بھارت وکست جموں کشمیر پروگرام سے خطاب کیا

March 07th, 12:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے سری نگر میں وکست بھارت وکست جموں کشمیر پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے تقریباً 5000 کروڑ روپے مالیت کے ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کو قوم کے لیے وقف کیا اور سودیش درشن اور پرشاد اسکیم کے تحت 1400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے سیاحت کے شعبے سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کا آغاز کیا جس میں ‘حضرت بل درگاہ کی مربوط ترقی’، سری نگر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم نے ‘دیکھو اپنا دیش عوام کی پسند کے سیاحتی مقام پول’ اور ‘چلو انڈیا گلوبل ڈائس پورامہم’ کا بھی آغاز کیا اور چیلنج بیسڈ ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی) اسکیم کے تحت منتخب کردہ سیاحتی مقامات کا اعلان کیا۔ جموں و کشمیر کے تقریباً 1000 نئی سرکاری بھرتیوں کے تقرری نامے تقسیم کیے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کریں گے جن میں خواتین اچیورس ، لکھ پتی دیدیاں، کسان، کاروباری افراد وغیرہ شامل ہیں۔

تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا اردو ترجمہ

January 19th, 06:33 pm

میں 13ویں کھیلو انڈیا گیمز میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہندوستانی کھیلوں کے لیے، یہ 2024 شروع کرنے کی ایک بہترین صورت ہے۔ یہاں مجتمع میرے نوجوان دوست ایک نوجوان ہندوستان اور ایک نئے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ کی توانائی اور جوش ہمارے ملک کو کھیلوں کی دنیا میں نئی بلندیوں پر پہنچا رہا ہے۔ میں ملک بھر سے چنئی آنے والے تمام کھلاڑیوں اور کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ ایک ساتھ مل کر ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی حقیقی روح کو ظاہر کر رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے پُر جوش لوگ، خوبصورت تمل زبان، ثقافت اور پكوان كے درمیاں ضرور آپ خود کو اپنے گھر میں محسوس کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی مہمان نوازی آپ کے دلوں جیت لے گی۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز یقینی طور پر آپ کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سے آپ کو نئی دوستیاں بنانے میں بھی مدد ملے گی جو زندگی بھر رہے گی۔

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا

January 19th, 06:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ جناب مودی نے نشریاتی شعبے سے متعلق تقریباً 250 کروڑ روپے کے منصوبوں کا آغاز اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے ثقافتی پروگرام بھی دیکھا۔

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 25th, 10:16 pm

اتر پردیش کے وزیر اعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی ، کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکرجی ، کابینہ میں میرے ساتھی نشیت پرمانک جی، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک جی ، دیگر معززین، اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی، آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔ آج یوپی پورے ملک کے کھیلوں کی صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں سنگم بنا ہوا ہے۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں جو 4000 کھلاڑی آئے ہیں ان میں سے زیادہ تر کا تعلق الگ الگ ریاستوں سے ہے الگ الگ علاقوں سے ہے۔ میں اتر پردیش کاایم پی ہوں۔ میں اتر پردیش کے عوام کا نمائندہ ہوں۔ اور اس لیے، یوپی کا ایک ایم پی ہونے کے ناطے 'کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز' میں یوپی آنے والے تمام کھلاڑیوں کا میں خصوصی طور پر استقبال کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاح کا اعلان کیا

May 25th, 07:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کھلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2023 کا اعلان کیا۔ گیمز میں 21 کھیلوں کے زمروں میں حصہ لینے والی 200 سے زائد یونیورسٹیوں کے 4750 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم نے جموں و کشمیر میں منعقد ہو رہے تیسرے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں شریک تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کیں

February 11th, 09:56 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے تیسرے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز میں حصہ لے رہے تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

دوسرے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹرگیمس سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

February 26th, 11:53 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دوسرے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا افتتاحی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا دوسرا ایڈیشن آج شروع ہورہا ہے ۔

وزیراعظم نے دوسرے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمس میں افتتاحی خطبہ پیش کیا

February 26th, 11:52 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دوسرے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا افتتاحی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا دوسرا ایڈیشن آج شروع ہورہا ہے ۔