وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن وی سی کے ذریعے
January 04th, 01:00 pm
آج، کاشی کے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر، مجھے آپ سبھی کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اور مبارکباد دیتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ قومی والی بال چمپئن شپ آج سے کاشی میں شروع ہو رہی ہے۔ آپ سب کھلاڑی بہت محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ میں پہنچے ہیں۔ آنے والے دنوں میں کاشی کی زمین پر آپ کی محنت کا امتحان ہوگا۔ ویسے مجھے بتایا گیا ہے کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ سب ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی بہت خوبصورت تصویر پیش کر رہے ہیں۔ میں اس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح
January 04th, 12:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وارانسی کے رکنِ پارلیمان ہونے کے ناطے وہ تمام کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے وارانسی میں قومی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کھلاڑی بے پناہ محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ تک پہنچے ہیں اور آنے والے دنوں میں وارانسی کے میدانوں میں ان کی محنت اور صلاحیتوں کا امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہوئی ہیں، جو ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرتی ہیں۔ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے چیمپئن شپ کے تمام شرکاء کو مبارکباد اور خیرمقدم کہا۔وزیراعظم 4 جنوری کو وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے
January 03rd, 02:41 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 4 جنوری 2026 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب وارانسی کے ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔وارانسی سے چار وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھاتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 08th, 08:39 am
یوگی آدتیہ ناتھ جی، اتر پردیش کے پرجوش وزیر اعلیٰ؛ مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، بھائی اشونی ویشنو جی، جو ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کے میدان میں کیے جا رہے بہترین کام کی قیادت کر رہے ہیں۔ ارناکولم سے کیرالہ کے گورنر جناب راجندر ارلیکر جی، جو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے؛ مرکز میں میرے ساتھی، سریش گوپی جی، جارج کورین جی؛ کیرالہ کے دیگر تمام وزراء اور عوامی نمائندے اس پروگرام میں موجود تھے۔ فیروز پور سے مرکز میں میرے ساتھی؛ پنجاب کے رہنما رونیت سنگھ بٹو جی، وہاں موجود تمام عوامی نمائندے؛ یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک جی، جو لکھنؤ سے شامل ہوئے؛ دیگر معززین؛ اور کاشی سے میرے اپنے لوگ یہاں موجود ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا
November 08th, 08:15 am
بھارت کے جدید ریلوے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور بابا وشوناتھ کی مقدس نگری وارانسی کے تمام خاندانوں کو اپنی جانب سے احتراماً مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دیو دیپاولی کے موقع پر جو غیر معمولی جشن دیکھنے کو ملا، وہ وارانسی کی روحانیت اور توانائی کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج کا دن بھی ایک مقدس اور مبارک موقع ہے اور اس ترقی کے تہوار کے لیے سبھی کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ماریشس کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس اعلامیہ کے دوران وزیر اعظم کا بیان (11 ستمبر 2025)
September 11th, 12:30 pm
ہماری ثقافت اور روایات صدیوں پہلے ہندوستان سے ماریشس پہنچی، اور وہاں کی زندگی کے دھارے میں بس گئی۔ کاشی میں ماں گنگا کے بلاتعطل بہاؤ کی طرح ہندوستانی ثقافت کا مسلسل بہاؤ ماریشس کو مالا مال کر رہا ہے۔ اور آج، جب ہم کاشی میں ماریشس کے دوستوں کا استقبال کر رہے ہیں، یہ محض ایک رسمی نہیں ہے، بلکہ ایک روحانی ملاقات ہے۔ اس لیے میں فخر سے کہتا ہوں کہ ہندوستان اور ماریشس صرف شراکت دار نہیں ہیں بلکہ ایک خاندان ہیں۔اترپردیش کے وارانسی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع وزیراعظم کی تقریر کا متن
August 02nd, 11:30 am
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جی، برجیش پاٹھک جی، پٹنہ سے ہمارے ساتھ شامل ہو ئے وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان جی ، ملک کے مختلف حصوں سے شریک تمام معزز وزرائے اعلیٰ، گورنر حضرات، وزراء، اتر پردیش حکومت کے وزراء، یوپی بی جے پی کے صدر بھوپندر سنگھ سنگھ چودھری جی ،تمام ممبران اسمبلی اور عوامی نمائندگان اور میرے پیارے کسان بھائیوں اور بہنوں اور خاص طور پر کاشی کے میرے مالک، ملک کے عوام!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے وارانسی میں تقریباً 2,200 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا
August 02nd, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں تقریباً 2,200 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ساون کےمبارک مہینے میں وارانسی کے خاندانوں سے ملاقات پر دلی جذبات کا اظہار کیا۔ وارانسی کے لوگوں کے ساتھ اپنے گہرے جذباتی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب مودی نے شہر کے ہر خاندان کے فرد کو احترام کے ساتھ سلام پیش کیا۔ جناب مودی نے ساون کے مبارک مہینے کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملک بھر کے کسانوں سے رابطہ قائم کرنے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم 2 اگست کو وارانسی کا دورہ کریں گے
July 31st, 06:59 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 2 اگست کو صبح 11 بجے وارانسی، اترپردیش میں تقریبا 2200 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 11th, 11:00 am
اسٹیج پر تشریف فرمااتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، موجود وزراء، دیگرعوامی نمائندے، بناس ڈیری کے چیئرمین شنکر بھائی چودھری اور یہاں اتنی بڑی تعداد میں آشیرواد دینے کےلیے آئےمیرے اہل خانہ کے سبھی لوگ۔