narendramodi.in

عنوان: مودی کی آفیشیل ویب سائٹ کے اردو ورژن کا اجراء

وزیر اعظم کے عہدے کے لئے بی جے پی امیدوار نریندر مودی کے آفیشیل ویب سائٹ کے اردو ورژن کا اجراء بروز بدھ مشہور رائٹر اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کے ہاتھو عمل میں آیا۔

اجراء کے موقع پر سلیم خان نے کہا، ''اردو میں ویب سائٹ ایک زبردست پیش قدمی ہے۔اردو ایک خوبصورت زبان ہے، اس کی پرورش و پرداخت ہندوستان میں ہوئی اور میں بے انتہا خوش ہوں کہ یہ اختراعی تصور قبول اور نافذ کیا گیا۔ واقعی یہ ایک قابل تحسین قدم ہے۔''

ویب سائٹ کے اجراء کے بعد مودی نے ٹویٹر پر لکھا، ''میں اپنی ویب سائٹ کے اردو ورژن کے اجراء کے لئے سلیم خان صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اردو سائٹ تیار کرنے میں ہمارے رضاکاروں نے جو محنت کی ہے میں اس کے لئے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اگر آپ کو اس میں کوئی خامی نظر آئے یا آپ کوئی چیز شیئر کرنا چاہیں تو ضرور کریں۔''

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مطابق، یہ ویب سائٹ، جس میں مودی کی سوانح حیات اور گجرات میں کئے گئے ان کے ترقیاتی کاموں کے اہم نکات موجود ہیں، سماج کے مختلف لوگوں تک پہنچنے کی اپنی نوعیت کی ایک منفرد پیش قدمی ہے ۔

پارٹی نے کہا، ''سماج کے مختلف لوگوں تک اُن (مودی) کے نظریات کی ترسیل اور ملک کے لئے ان کے نظریات جاننے کے لئے جو پیش رفت کی گئی تھی، ٹیکنا لوجی سے مزین یہ پیش قدمی بھی انہی میں سے ایک ہے۔''

یہ ویب سائٹ انگریزی کے ساتھ ساتھ پہلے ہی 11 علاقائی اور چار غیر ملکی زبانوں، بشمول روسی، جاپانی، چینی اور ہسپانوی میں دستیاب ہے۔

Courtesy: Business Standard

ای۔ بکس

گیلریاں

Copyright 2014 Narendramodi.in All Rights Reserved © | Disclaimer | Privacy Policy | Terms of Service